اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت تمام سیاستدانوں کے نام پر مبینہ ٹی ڈی آرز جعلی ہیں،سٹیٹ بینک

جمعرات 19 جنوری 2017 21:45

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت تمام سیاستدانوں کے نام پر مبینہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) بینک دولت پاکستان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے نام پر مبینہ ٹی ڈی آرز جعلی ہیں۔ بینک دولت پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سیکریٹری سے موصول ہونیوالی شکایت اور بعض پارلیمنٹیرینز (چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، قومی اسمبلی میںلیڈر آف دی اپوزیشن سید خورشید احمد شاہ، سینیٹ میںنلیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری اعتزاز احسن اور رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن)کے نام پر ایس ایم ای بینک کی بھاری رقوم کی ٹرم ڈپازٹ رسیدوں (ٹی ڈی آرز) کے اجرا اور ان کے کھاتوںمیںٹرانزیکشنز سے متعلق میڈیا کی خبر کے بارے میں تحقیقات کیں۔

ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایس ایم ای بینک نے ایسی کوئی ٹی ڈی آرز جاری نہیںکیں اور نہ ہی ان پارلیمنٹیرینز میںسے کسی کا مذکورہ بینک میںاکائونٹ ہے۔

(جاری ہے)

بینک دولت پاکستان نے واضح کیا کہ بینک صرف ان صارفین کو ٹی ڈی آرز جاری کرتا ہے جن کا اس بینک میںنپہلے ہی ڈپازٹ اکائونٹ موجود ہو۔ بینک دولت پاکستان کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بددیانت عناصر نے پارلیمنٹیرینز کو بدنام کرنے کے لیے جعلی یا بینک سے چوری کیے ہوئے ٹی ڈی آر فارمز استعمال کرکے ٹی ڈی آر جاری کی ہیں۔ اس معاملے میںمزید تحقیقات جاری ہیں اور مناسب وقت پر ان کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایس ایم ای بینک بھی اس معاملے پر مزید تحقیقات کے لیے قانون نافذکرنے والے متعلقہ ادارے سے رجوع کررہا ہے۔