ْچاغی پولیس میں کرپشن کے الزامات پر سابق ایس پی و دیگر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 19 جنوری 2017 21:42

چا غی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) چاغی پولیس میں کرپشن کے الزامات پر سابق ایس پی و دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سیندک میں پولیس کے گشتی گاڑیوں کی ایندھن کے مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے پر حال ہی میں ٹرانسفر ہونے والے سابق ایس پی چاغی اور موجودہ موٹرز ٹرانسپورٹ آفیسر کے خلاف تحقیقات کچھ عرصہ قبل شروع کی گئیں جس کے لیئے تحقیقاتی افسر ایس پی مستونگ کو مقرر کیا گیاجس نے متعلقہ افسران کے بیانات قلمبند بھی کیئے ہیں۔ ذرائع نے امید ظاہر کیا کہ تحقیقات جلد مکمل ہوگی جس کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :