میئر کوئٹہ اپنی ناکامی کونسلروں پر ڈالنے کی بجائے دوسالہ بجٹ اور ون ٹائم کلیننگ کی مد میں استعمال ہونیوالی رقم کا حساب دیں ‘ عوام کے سامنے حقائق لانے کیلئے ہر طرح کی مناظرے کیلئے تیار ہیں

متحدہ اپوزیشن کونسلران سابق صوبائی وزیریحییٰ خان ناصر‘اپوزیشن لیڈر رحیم کاکڑ ‘محمد ا سلم رند‘رجب علی ‘جمال لانگو ‘غفار قمبرانی ‘قاضی قاہر ‘فاروق لانگو‘رضاوکیل‘خدائے بخش اور دیگر کا بیان

جمعرات 19 جنوری 2017 21:42

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) متحدہ اپوزیشن کونسلران سابق صوبائی وزیریحییٰ خان ناصر‘اپوزیشن لیڈر رحیم کاکڑ ‘محمد ا سلم رند‘رجب علی ‘جمال لانگو ‘غفار قمبرانی ‘قاضی قاہر ‘فاروق لانگو‘رضاوکیل‘خدائے بخش اور دیگر نے کہا ہے کہ میئر کوئٹہ اپنی ناکامی کونسلروں پر ڈالنے کی بجائے دوسالہ بجٹ اور ون ٹائم کلیننگ کی مد میں استعمال ہونیوالی رقم کا حساب دیں عوام کے سامنے حقائق لانے کیلئے ہر طرح کی مناظرے کیلئے تیار ہیں ‘یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز میئر کوئٹہ کی جانب سے اخباری بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ہم پر الزام لگایا کہ متحدہ اپوزیشن کونسلران کی وجہ سے ہم نے ترقیاتی عمل کو جاری رکھنے کیلئے بجٹ پاس نہیں کیا جو کہ حقیقت کے برعکس ہے کیونکہ اس طرح بیانات سے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے میئرکوئٹہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ہم پر ناجائز طریقے سے الزامات لگاتے ہیں میئر کوئٹہ کو ہم نے پہلے بھی حقیقت پر مبنی مشورہ دیا تھا کہ آپ ترقیاتی عمل کو جاری رکھنے کے ساتھ اکثریت بھی کھو چکے ہیں اس لئے باعزت طریقے سے استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں اب ایک بار پھر ان کو مفت مشورہ دیتے ہیں کہ وہ بے جاء الزامات لگانے سے گریز کریں بلکہ دوسالہ بجٹ میں جو رقم خرد برد کیے گئے اور اسی طرح ون ٹائم کلینک کی مد میں خردبرد کی گئی رقم کا حساب دیں انہوں نے کہاکہ متحدہ کونسلرا اتحاد کوئٹہ شہر کے وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ ہی خاموش بیٹھیں گے انہوں نے کہاکہ عوام کے سامنے حقائق لانے کیلئے ہر طرح کی مناظرے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :