سندھ رینجرزکے خصوصی اختیارات میں توسیع، وزیراعلیٰ کے سمری پردستخط

جمعرات 19 جنوری 2017 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں. وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع سے متعلق سمری پردستخط کردیئے ہیں، جس کے تحت رینجرزکو آئندہ 90 روز کے لیے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے،سمری پردستخط کے بعد سندھ حکومت وفاقی حکومت کو خط ارسال کرے گی جس کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1957 کے تحت خصوصی اختیارات حاصل ہیں تاہم بروقت قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث ان اختیارات کی مدت 15 جنوری کوختم ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :