کراچی‘مبینہ بنک ڈکیتی کی واردات پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا نوٹس

ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 19 جنوری 2017 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق گزری کے علاقے میں مبینہ بنک ڈکیتی کی واردات پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے،انہوں نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو احکامات جاری کیے ہیں کہ بنک ڈکیتی کیس کی تفتیش کو اکٹھا کیے جانے والے تمام تر شواہد کی بدولت مؤثر بناتے ہوئے ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں جدید ٹیکنیکس سے بھی ہر ممکن استفادہ ممکن کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :