کسٹم اینڈ ٹیکسیشن عدالت نے نیٹو اور ایساف کے سامان کی برآمدگی کیس کی سماعت18 فرورری تک ملتوی کر دی

جمعرات 19 جنوری 2017 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) کسٹم اینڈ ٹیکسیشن عدالت نیٹو اور ایساف کے سامان کی برآمدگی سے متعلق مقدمہ کی سماعت18 فرورری تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کا حتمی چالان ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے،جمعرات کو مقدمے کی سماعت پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر آئندہ سماعت پر چالان نہ پیش کیا گیا تو تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،واضح رہے کہ گزشتہ سال عدالتی حکم پر کسٹم حکام نے نجی کمپنی کے دو گواہوں پر چھاپہ مار کر افغانستان جانے والی458 کنٹینرز سے فوجی استعمال کی اشیائ برآمد کی تھیں،سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل امریکی حکام نے سامان واپسی کے لئے خط بھی لکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :