ایک سال قبل ایک خاتون میجر جنرل کے عہدے پر پرموٹ ہوئی تھیں یہ بڑا اعزاز ہے، آگے بھی اچھا ہوگا،رضا ربانی کا سینیٹر جاوید عباسی کو لقمہ

جمعرات 19 جنوری 2017 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر جاوید عباسی کو لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ایک خاتون میجر جنرل کے عہدے پر پرموٹ ہوئی تھیں یہ بڑا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل خواتین کی حیثیت پر قومی کمیشن کی رپورٹ پر ایوان میں سینیٹر جاوید عباسی نے انتہائی جذباتی انداز میں تقریر میں کہا کہ مستقبل میں چیف جسٹس جنرل سمیت اعلیٰ عہدوں پر خواتین خانہ ہوں گی کہ میاں رضا ربانی نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ایک خاتون میجر جنرل کے عہدے پر تعینات ہوئی تھیں آگے بھی اچھا ہوگا۔۔۔(ولی/شیخ منظور)

متعلقہ عنوان :