سینٹ،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدنروس 99کا شکار نظر آئے

جی جناب حکم،یس سر متعلقہ وزیر کو ابھی بلاتا ہوں،حکم کی تعمیل ہوگی ہاتھ باندھ کر عاجزانہ انداز پر سینیٹرز ،پریس اور سینیٹ کی گیلریوں سے دھیمے انداز میں قہقہے

جمعرات 19 جنوری 2017 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنروس 99کا ایوان بالا میں شکار نظر آئے۔جی جناب حکم،یس سر متعلقہ وزیر کو ابھی بلاتا ہوں،حکم کی تعمیل ہوگی، ہاتھ باندھ کر عاجزانہ انداز پر ایوان میں حکم کی بجا آوری پر سینیٹرز کے علاوہ پریس اور سینیٹ کی گیلریوں میں بیٹھے مہمانوں کی ہنسی نکل گئی۔

دھیمے انداز میں قہقہے بلند ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینیٹ اجلاس میں جب چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کی ایوان سے غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا تو شیخ آفتاب احمد اپنی نشست پر عاجزانہ انداز میں ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوگئے اور کہا کہ جی سر میں حاضر ہوں،متعلقہ وزیر مجھے بتا کر گئے ہیں انہیں ابھی بلاتا ہوں۔حکم کی تعمیل ہوگی جیسے الفاظ دہرائے تو ایوان میں ہلکے پھلکے قہقہے بلند ہوئے۔سینیٹرز،صحافی اور سینیٹ گیلری میں بیٹھے مہمانوں کی ہنسی نکل گئی۔۔۔(ولی/شیخ منظور)

متعلقہ عنوان :