سندھ طاس معاہدہ پر عمل درآمد پاک بھارت مفاد میں ،پاکستا ن معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرے گا،اسحق ڈار

جمعرات 19 جنوری 2017 21:32

سندھ طاس معاہدہ پر عمل درآمد پاک بھارت مفاد میں ،پاکستا ن معاہدے کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پر عمل درآمد کرنا پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے،پاکستان معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انڈس واٹر ٹریٹی کے حوالے سے انٹر منٹریل میٹنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ڈبلیو ٹی کو فائدہ مند اور پانی کی شیئرنگ کے حوالے سے اچھا میکانزم سمجھتا ہے،اس معاہدہ پر عملدرآمد کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور پاکستان اپنے حصہ کی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔

سیکرٹری پانی وبجلی نے آئی ڈبلیو ٹی کے حوالے سے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے اس مسئلہ پر مؤقف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انڈس واٹرکمیشن کے سامنے اس معاملے کو اٹھانے سے بھی آگاہ کیا،پاکستان کے ورلڈ بنک میں تعینات نمائندہ ناصر کھوسہ نے ورلڈ بنک کے سول کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور ڈبلیو بی کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت سے بس آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کے گارنٹر کے طور پر بینک کی انتظامیہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں کافی سنجیدہ ہے۔اجلاس نے ورلڈ بنک کی جانب سے ادا کئے گئے رول کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی یہ ایسے کام کرتے رہے گی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی انڈس واٹرکمیشن کے سامنے اس مسئلہ کو اٹھانے کیلئے جامع سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :