طورخم بارڈرپر افغان ٹرانسپوٹروں کیلئے پاسپورٹ ویزے کی شرط دوبارہ لازمی قرار

افغان ٹرانسپورٹ یونین اور پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان مذاکر ات ناکام ، افغان ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑتال شروع کر دی

جمعرات 19 جنوری 2017 21:30

طورخم بارڈرپر افغان ٹرانسپوٹروں کیلئے پاسپورٹ ویزے کی شرط دوبارہ لازمی ..

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء)پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان ٹرانسپوٹروں کیلئے پاسپورٹ ویزے کی شرط دوبارہ لازمی قرار،افغان ٹرانسپورٹ یونین اور پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان مذکر ات ناکام ، افغان ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑتال شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر افغان ٹرانسپورٹرز کو پاکستان آنے کے لئے پاسپورٹ اورویزہ کی شرط دوبارہ لا زمی قرار دے دی تقریبا ًایک ماہ پہلے بھی افغان ٹرانسپورٹروں کو پاسپورٹ ویزہ کے بغیر پاکستان داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جو بعد میں پولیٹکل انتظامیہ اور دونوں ملکوں کے ٹرانسپورٹ یونیز کے درمیان مسئلے کو افہام وتفہیم سے حل کر نے کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی تھی لیکن گز شتہ روز دوبارہ پاسپورٹ ویزہ کے مسئلے نے سر اٹھا لیا ہے اور افغان ٹرانسپوٹروں کو بغیر پاسپورٹ ویزہ کے پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ سیکورٹی ذرائع کے مطابق صر ف گاڑی کے کنڈکٹر کے لئے پاسپورٹ اورویزہ لازمی قرار دیا ہے جبکہ ڈرائیور وں کوروڈ پاس پر پاکستان داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے گاڑی کے کنڈکٹر کو پاسپورٹ ویزہ کے بغیر پاکستان داخل ہونے کیلئے دو ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ آنے کی اجازت تھی لیکن گز شتہ روز وہ جر مانہ ختم کر دیا گیا اور ہر افغان گاڑی کے کنڈکٹر کیلئے بھی پاسپورٹ ویزہ لازمی قرار دیا گیا فیصلے کے خلاف افغان ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑ تال شروع کر دی ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں افغانستان کی طرف کھڑی کر دی گئی ہیںمقامی سرکاری ذرائع اس کو پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے لازمی اور بہتر فیصلہ قرار دے رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ اس شرط کی وجہ سے ہڑتال کو کاروبار اور تجارت کے لئے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق کل جمعہ تک اس مسئلے کا کوئی حل نکل سکتا ہے ۔