درندگی اور سفاکیت کی انتہاء، کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ کاٹ کر کورنگی ندی میں پھینک دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 21:16

درندگی اور سفاکیت کی انتہاء، کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سالہ بچی کو ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ کاٹ کر کورنگی ندی میں پھینک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں درندگی اور سفاکیت کی پر حد پار کر دی گئی۔

(جاری ہے)

6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ کاٹ کر کورنگی ندی میں پھینک دیا گیا۔ بچی کے جسم پر جگہ جگہ زخموں کے نشان ہیں۔ جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے بچی کو 3 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بچی کے والدین کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :