قومی احتساب بیورو انتقام بیورو بن گیا ہے،نواز حکومت نے نیب کو سیاسی انتقام کا ذریعہ بنایا ہوا ہے،سینیٹرسعیدغنی

نیب نے ایسی عینک لگا رکھی ہے جسے صرف سندھ میں عیب نظر آرہے ہیں، پنجاب میں ہونیوالی میگا کرپشن نظر ہی نہیں آتی،بیان

جمعرات 19 جنوری 2017 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو اپنی ساکھ کھو چکا ہے اب وہ احتساب بیورو نہیں بلکہ انتقام بیورو بن گیا ہے۔ نواز حکومت نے نیب کو سیاسی انتقام کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نیب نے ایسی عینک لگا رکھی ہے جس سے اسے صرف سندھ میں عیب نظر آرہے ہیں باقی پنجاب میں ہونے والی میگا کرپشن نظر ہی نہیں آتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کو یرغمال کر رکھا اور اسے وحشیانہ انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے یاددلایا کہ وزیراعظم نواز، وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کے وزراء نے نیب کو آنکھیں دکھائیں تو نیب نواز حکومت کے سامنے پسپائی اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے نواز اور شہباز شریف کے بیانات پر تاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی اور تاحال خاموش ہے۔ اس کا مطلب یہ لینا چاہیے کہ نیب اب نواز حکومت کے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :