وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات

ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی سیکیورٹی، ترقیاتی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 19 جنوری 2017 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی جس میں خیبر پختونخواہ کی سیکیورٹی، ترقیاتی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیرداخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کے عوام اور صوبے کی صورتحال سے غافل نہیں ہے اور صوبائی ترقی اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔چودھری نثارنے کہاکہ سی پیک منصوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی خوشحالی و ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ملاقات میں سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔