چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی 5 خلاف ورزیاں کی گئیں، آئی ایس پی آر

جمعرات 19 جنوری 2017 20:58

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی 5 خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کی شام لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے جنڈروٹ، نکیال، بارو اور کنجار کے سیکٹروں میں سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کیں۔ ان تمام سیکٹروں میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور منہ توڑ جواب دیئے ہیں۔