باشعور عوام سیاسی تماشا لگانے والوں کی منفی سیاست سے لا تعلق ہو چکے ہیں ، شہباز شریف

شفافیت ، خدمت اور دیانت کے سامنے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست دم توڑ چکی ہے پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے،وزیراعلیٰ کی رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام صرف اپنے مسائل کا حل اور ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں-مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے اور باشعور عوام سیاسی تماشا لگانے والوں کی منفی سیاست سے لا تعلق ہو چکے ہیں - انہو ںنے کہا کہ شفافیت ، خدمت اور دیانت کے سامنے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور باشعور عوام جان چکے ہیں کہ ذاتی مفادات کی خاطر کون ترقی کاتیز عمل روکنا چاہتے ہیں - انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اورپاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتی- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :