مشتاق احمد غنی کا سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ صوابی میں کالجوں کا دورہ ، تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا
جمعرات 19 جنوری 2017 20:57
(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ پرائمری سطح پر قرآن پاک کا ناظرہ لازمی کر دیا گیا ہے جبکہ چھٹی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک طالب علموں کو قرآن پاک کا ترجمہ سکھایا جائے گا۔
سپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم کے شعبہ میں محض اعلانات کئے جبکہ موجودہ حکومت نے ان کے کھوکھلے اعلانات کو عملی جامہ پہنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صوابی یونیورسٹی کیلئے 80کروڑ روپے کی منظوری دی ہے جبکہ آج بھی اے این پی کے رہنما محض نعروں سے قوم کو دھوکا دے رہے ہیں۔ انہوں نے اے این پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حیدر ہوتی کے دور میں لوگ دہشت گردی کے خوف سے گھروں تک محدود ہو گئے تھے جبکہ ان کے لیڈر نے دہشت گردوں کے خوف سے اسلام آباد کو اپنا مستقل مسکن بنا لیا تھا۔ گرلز ڈگری کالج زیدہ کے دورہ کے موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اور مشتاق احمد غنی نے کالج کیلئے ایک نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کی منظوری بھی دی۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق غنی نے واضح کیا کہ نئی بلڈنگ کی تعمیر اورنئی لیبارٹریز کا قیام آئندہ سال کے اے ڈی پی میں شامل کر لیا جائے گا۔کالج سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کالج کو درپیش تمام مسائل کے فوری طور پر حل کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں مشتاق غنی نے کالج میں لیکچررز کی موجودہ تمام خالی آسامیوں پر جلد از جلد بھرتیوں کی ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر صوبائی حکومت کے ممبران نے کوٹہ میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا دورہ بھی کیا اور کالج کے تعمیراتی کام کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تعمیر کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر اسد قیصر نے واضح کیا کہ کوٹہ کالج ایک مثالی کالج بننے جا رہا ہے جس میں اکیڈمک اور ایڈمنسٹریشن بلاک کے ساتھ ساتھ طالب علموں کیلئے آڈیٹوریم اور سٹاف کیلئے رہائشی جگہیں بھی بنائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج میں انکوائری آفس کیفیٹیریا ، انتظار گاہ اور سیکیورٹی گارڈز کیلئے بھی علیحدہ علیحدہ بلاک تعمیر کئے جا رہے ہیں جو جلد ہی مکمل ہو جائیں گے یاد رہے کہ کالج 24کنال اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر 184ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے میں عوام پر سرمایہ کاری کر رہی ہے اور اس ضمن میں صوبے کے تمام کالجوں کو معیاری بنانے کیلئے ان کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.