جامعہ بلوچستان صوبے کی قدیم درس گاہ ہے،جامعہ مختلف علاقوں کے غریب طلبا و طالبات کو علم کی روشنی سے آراستہ کر رہی ہے،ڈاکٹر جاوید اقبال

جمعرات 19 جنوری 2017 20:55

کوئٹہ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) بلوچستان کلیکٹر سعید خان جدون نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا ۔انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران جامعہ بلوچستان کے تعلیمی تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی، منصوبوں ، مستقبل کے تعلیمی پروگرام ، شعور و آگائی اور تربیتی سرگرمیوں سمیت مجموعی طور پر صوبے میں تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ تعلیمی ادارے معاشرے کے پیداواری اداروں کی ترقی اور انسانی وسائل کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جامعہ بلوچستان صوبے کی قدیم مادر علمی درس گاہ ہے جو صوبہ کے مختلف علاقوں کے غریب طلبا و طالبات کو علم کی روشنی سے آراستہ کر رہی ہے اور یہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ معاشرے کے مختلف مکتبہ فکر کے نمائندگان جامعہ بلوچستان کی رہنمائی کیلئے اپنے پیشہ وارانہ رائے اور تعاون کو وسعت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے جامعہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ کلیکٹر سعید خان جدون نے جامعہ بلوچستان کی ترقی اور صوبہ میں تعلیمی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان تعاون اور ترقی کیلئے شعور و آگاہی سمیت تربیتی سرگرمیوں کا مشترکہ طور پر انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ اور جامعہ بلوچستان کے تحقیقی مواد اوررہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے مستقبل کے پروگرامز تربیت دیئے جائیں گے۔ آخر میں وائس چانسلر نے مہمان کو یونیورسٹی کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :