Live Updates

باشعور عوام سیاسی تماشا لگانے والوں کی منفی سیاست سے لا تعلق ہو چکے ہیں ، شہباز شریف

جمعرات 19 جنوری 2017 20:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام صرف اپنے مسائل کا حل اور ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے اور باشعور عوام سیاسی تماشا لگانے والوں کی منفی سیاست سے لا تعلق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ شفافیت ، خدمت اور دیانت کے سامنے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور باشعور عوام جان چکے ہیں کہ ذاتی مفادات کی خاطر کون ترقی کاتیز عمل روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اورپاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتی- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :