ْوزیراعلیٰ سندھ نے گذری کے علاقے میں بینک ڈکیتی کا نوٹس لے لیا،آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

جمعرات 19 جنوری 2017 20:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گذری کے علاقے میں بینک ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے اس کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

آ ئی جی سندھ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ڈکیتی کے واقع میں غیر ذمہ داری کے الزام میں ایس ایچ او گذری کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور تمام پولیس افسران کو اپنے علاقوں میں متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اب اسٹریٹ کرائم پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :