سینٹ ،ْ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2016ء سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینٹ میں پیش کر نے کی مدت میں توسیع

جمعرات 19 جنوری 2017 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد (ترمیمی) بل 2016ء سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینٹ میں پیش کرنے کی مدت میں 30 دن کی توسیع کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینٹ کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی بیرون ملک تعیناتی کی پالیسی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی رپورٹ سینٹ میں پیش کرنے کی مدت میں 15 دن توسیع کی منظوری دیدی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے اس سلسلے میں تحریک پیش کی جس کی منظوری دیدی گئی۔