اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرریوں سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قر ار دیدیا

جمعرات 19 جنوری 2017 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرریوں سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوعدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرریوں سے متعلق دائر درخواست کی۔ ضلع قصور کے بلدیاتی نمائندہ محمد انور اور سنیئر وکیل ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور، سیکرٹری الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔