چیف جسٹس نے سروسز ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کے خراب ہونے کانوٹس لے لیا،چیف سیکرٹری پنجاب کومعاملہ کاجائزہ لینے کی ہدایت

جمعرات 19 جنوری 2017 20:39

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے لاہورکے سروس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے مرکز میں وینٹی لیٹرز کے خراب ہونے کانوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کومعاملہ کاجائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اورکہاکہ چیف سیکرٹری معاملہ کاجائزہ لے کرعدالت کودس روزمیں اپنی رپورٹ پیش کریں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی ان رپورٹس پرلیاجن کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور کے 17 میں سے 7ونٹی لیٹرخراب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے مریض ایمبو بیگ استعمال کرنے پرمجبورہیں، رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ سروسز ہسپتال کے چلڈرن آئی سی یو میں صرف تین ونٹی لیٹرکام کررہے ہیں جس پرچیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹر ی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دریں اثناء چیف جسٹس نے گنگارام ہسپتال میں پیداہونے نومولود بچے کے تین انگلیاں کاٹنے کے واقعہ کابھی نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس چلڈرن ہسپتال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث نومولود جھلس گیا تھا جس کی وجہ سے بچے کے ایک ہاتھ کا انگوٹھا اوردوانگلیاں کاٹناپڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :