2 سال قبل مانسہرہ میں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے جنسی درندے اپنے انجام کو پہنچے

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 20:27

2 سال قبل مانسہرہ میں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے جنسی ..

مانسہرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) 2 سال قبل مانسہرہ میں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے جنسی درندے اپنے انجام کو پہنچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2 سال پہلے خیبرپختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

چلتی گاڑی میں 3 نوجوانوں نے ایک کالج کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔ بعد ازاں ملزمان کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا گیا۔ اب عدالت کی جانب سے اس گھناونے جرم میں ملوث قاری نصیر اور فیضان نامی جنسی درندوں کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ حسین مشتاق نامی نوجوان کو 5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :