خیبرمیڈیکل یونیورسٹی اورہیلتھ ڈائریکٹریٹ فاٹا کے درمیان تحقیق اور تربیت کے شعبوں میںمفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 19 جنوری 2017 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور اورہیلتھ ڈائریکٹریٹ فاٹا کے درمیان تحقیق اور تربیت کے شعبوں میںمفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ دستخطوں کی تقریب کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا ڈاکٹر جواد حبیب کی موجودگی میں منعقد ہوئی جس پرکے ایم یو کیجانب سے ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ضیاء الحق اور ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر انیسہ نے دستخط کئے جبکہ اس موقع پر دیگر کے علاوہ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، ڈائریکٹر اکیڈیمکس پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس سعیدی اور پروفیسر ڈاکٹر عابد سہیل تاج بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق مفاہمت کی یادداشت میں فیصلہ کیاگیاہے کہ کے ایم یو ہیلتھ ڈائریکٹر فاٹا کے مختلف درجات کے عملے کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے علاوہ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کو مفادعامہ کے لئے بروئے کار لانے میں ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کے ساتھ شیئر کریگی۔

(جاری ہے)

ایم او یو میں طے کیاگیا ہے کہ ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کو صحت کے مختلف شعبوں میں فنی مہارت کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کی روک تھام اور سدباب کے ضمن میں کے ایم یو راہنمائی اور تعاون فراہم کرے گی اورایک دوسرے کے تجربات م،مہارتوں اور وسائل سے مشترکہ طورپر فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ منصوبوں پرکام کیا جائے گا۔

دریں اثناء کے ایم یو کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمحمد حفیظ اللہ نے مفاہمت کی اس یادداشت کو کے ایم یو کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارتوں پراعتماد کامظہر قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ مفاد عامہ کے لئے اس طرح کی سرگرمیوں اور تعاون کے سلسلے کو دیگر اداروں تک بھی توسیع دیجائے گی۔انہوںنے اس ضمن میں ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ضیاء الحق اوران کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مفاہمت کی اس یادداشت کے نتیجے میں کے ایم یو اورہیلتھ ڈائریکٹریٹ فاٹا کو مل کر صحت کے پیچیدہ مسائل پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :