بعد خیبرپختونخوا میں بھی کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف

ضلعی انتظامیہ نے 8ہزار لیٹر سے بھرا مضرصحت دودھ کا کنٹینر پکڑ لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہو ا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے آٹھ ہزار لیٹر سے بھرا مضرصحت دودھ کا کنٹینر پکڑ لیاپشاور کی ضلعی انتظامیہ نے نجی کمپنی کے دودھ کے کنٹینر کو تحویل میں کر دودھ کو لائیو اسٹاک لیبارٹری سے ٹیسٹ کروا دیا جس میں ملاوٹ کی تصدیق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے آٹھ ہزار لیٹر مضر صحت دودھ ضبط کرلیا اور پانچ افراد کو گرفتارکرلیا۔ انتظامیہ نے نجی کمپنی کے فرنچائز کو بھی سیل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :