بی بی سی نے شریف خاندان کے حوالے سے کچھ روز قبل شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے اندرون خانہ تحقیقات کی افواہوں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 20:16

بی بی سی نے شریف خاندان کے حوالے سے کچھ روز قبل شائع ہونے والی خبر کے ..

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) بی بی سی نے شریف خاندان کے حوالے سے کچھ روز قبل شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے اندرون خانہ تحقیقات کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے حوالے سے کچھ روز قبل برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے لندن میں شریف خاندان کے افراد کی جائیدادوں کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی۔

اس رپورٹ کے حوالے سے آج پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ بی بی سی کے پلیٹ فارم سے شائع کی گئی رپورٹ جھوٹی تھی۔ رپورٹ شائع کرنے والے رپورٹر کا تحریک انصاف کیساتھ تعلق ہے اور انہیں کی ایما پر اس رپورٹ کو شائع کیا گیا۔ اس حوالے سے بی بی سی میں اندروں خانہ تحقیقات چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب بی بی سی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

بی بی سی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ اندرون خانہ کسی قسم کی کوئی تحقیقات نہیں چل رہیں۔ بی بی سی شریف خاندان کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ پر قائم ہے۔ رپورٹ کے درست نہ ہونے کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔