بڑے شہروں میں دودھ کی سپلائی کی نگرانی کرنے کا حکم ، بلا امتیاز کارروائی کررہے ہیں‘ بلال یاسین

وزیرخوراک بلال یاسین کا اوکاڑہ میں ملاوٹ شدہ دودھ بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ،25ہزار لیٹرغیرمعیاری دودھ ضائع، ایف آئی آردرج، مالکان گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ جعلی اور ملاوٹ شدہ دودھ بنانے کی دو فیکٹریوں پر چھاپہ پچیس ہزار لیٹر غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ ٹیسٹ کے بعد موقع پر ضائع کر دیا گیا جبکہ فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات ۔جعلی دودھ بنانے کے آلات اور کیمیکل حوالہ پولیس فیکٹریاں سیل کر دی گئیں ۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے اپنی ن گرانی میں دودھ کے سیمپل لے کر ان کے موقع پر ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ماہرین سے ٹیسٹ کروائے اور دودھ ناقص ،ڈٹرجنٹ اور دیگر کیمیکل کی ملاوٹ ثابت ہونے پر اس کو موقع پر ضائع کرواتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری جعلی اور ملاوٹ شدہ دودھ کے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی صحت سے کھیلنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تمام تر توجہ عوامی مفاد کے تحفظ ،ان کو معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی اور صحت و تعلیم پر مرکوز ہے لوگوں کوغیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیائے خورو نوش فراہم کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے اس غیر قانونی اور مکروہ دھندے کے خاتمے کے لئے ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ریاض احمد ،اے سی رینالہ عابد حسین بھٹی ،اے سی اوکاڑہ ماہم آصف ملک ،محکمہ صحت ،پنجاب فوڈ اتھارٹی ،محکمہ خوراک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ جن جگہوں پر جعلی اور ملاوٹ شدہ دودھ بنایا جاتا ہے ان فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جعلی اور ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی چین کے خاتمہ کے لئے انٹیلی جنس کی بنیاد پر چھاپے مارنے کے علاقہ ،مضافات سے لاہور اور دیگر بڑے شہروں کو سپلائی کئے جانیو الے دودھ کو بھی چیک کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دھوکا دینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :