Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف گورنمنٹ کالج میں زمانہ طالب علمی کی خوشگوار یادوں کاذکر کرتے رہے

جمعرات 19 جنوری 2017 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 15ویں کانووکیشن سے خطاب کے دوران اپنے زمانہ طالب علمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ایک عظیم درس گاہ ہے اور میںنے اس عظیم درس گاہ سے تعلیم حاصل کی ہے اور اس زمانے کی یادیں آج بھی میرے دل ودماغ پر نقش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے گورنمنٹ کالج کے عظیم اساتذہ سے بہت سیکھا ہے اور آج میں جس مقام پر ہوں، بلاشبہ اس میں میرے والدین کی دعائیں اور میرے اساتذہ کی محنت شامل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس میں میرے اساتذہ کابہت بڑا ہاتھ ہے جنہوںنے ہمیں احترام انسانیت کا درس دیا۔میری شخصیت میں نکھار میں میرے اساتذہ کی محنت شامل ہے ،جنہوںنے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس بھی دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے اساتذہ میں سجاد حید رمرحوم اورشعیب ہاشمی بھی شامل تھے اور میں آج بھی اپنے اساتذہ کا بے پناہ احترام کرتا ہوں اگرچہ ان میں سے کچھ اساتذہ دنیا سے رخصت ہوچکے ہیںتاہم کچھ حیات ھوپ میں ہم ملک شیک اوراورنج جوس پیتے تھے لیکن پیسے کچھ دنوں بعد اداکرتے تھے اوروہ بھی جب وہ ہمیں بار بار یاددہانی کراتے تھے ۔وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 15ویں کانووکیشن کے موقع پر پی ایچ ڈی کرنیوالے مقتول پروفیسر الطاف حسین کی بیوہ کو ڈگری دی اوراس کے بیٹے سے شفقت کا اظہارکیا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :