بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر سے بلا اشتعال فائرنگ

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 19:54

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹے میں بھارتی فوج نے سیز فائر کی کی 5 خلاف ورزیاں کیں۔ بھارتی نے سیز فائر کی خلاف ورزیاں جندروٹ اور نکیال میں کیں۔ بڑوھ اور خنجرال میں بھی بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس کے بعد بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔