کورنگی کریک پر واقع نالے کے قریب نامعلوم افراد 7 سالہ بچی کو پھینک کر فرار ہوگئے

جمعرات 19 جنوری 2017 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے کورنگی کریک پر واقع نالے کے قریب نامعلوم افراد 7 سالہ بچی کو پھینک کر فرار ہوگئے، بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی کریک کے قریب واقع نالے میں نامعلوم افراد 7 سالا بچی کو تشیویشناک حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے، بچی کے رونے اور چیخنے کی آوازیں سن کر علاقہ مکینوں نے فلاحی ادارے سے رابطہ کر کے بچی کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹرمنتقل کروایا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچی کی حالت تشیویشناک ہے، اس کے جسم اور گلے پر زخم کے نشانات موجود ہیں، بچی فی الوقت گھبرائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بارے میں کچھ بتا نہیں پارہی۔واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کورنگی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور بچی کی شناخت کے لیے پوچھ گچھ کا عمل شروع کردیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت ہوتے ہی اہل خانہ کو مطلع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :