شہرقائد کے دلفریب موسم پر ارکان سندھ اسمبلی بھی گنگنا اٹھے

کراچی کا موسم کافی عرصے بعد سرد ہوا ہے ،سردی کو یادگار بنانے کا دل کر رہا ہے ،ارکان اسمبلی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) شہرقائد کے دلفریب موسم پر ارکان سندھ اسمبلی بھی گنگنا اٹھے ، سندھ اسمبلی کے ارکان کا کہناتھا کہ کراچی کا موسم کافی عرصے بعد سرد ہوا ہے لہذا سردی کو یادگار بنانے کا دل کر رہا ہے ، انہوں نے کہاہے کہ کوئٹہ کی ہوائیں جوانی کی یادیں تازہ کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کا خوبصورت سرد موسم عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ارکان سندھ اسمبلی کے موڈ میں بھی خوشگوار تبدیلی کا سبب بن گیاہے۔

خواتین ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ خوبصورت موسم میںشریک حیات کے ساتھ سیر و تفریح کرنے کو دل کرتا ہے تاہم پروفیشنل ذمے داریاں اس کا موقع فراہم نہیںکرتی ہیں۔مرد ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی سرد ہوائیں جوانی کی یادیں تازہ کر رہی ہیں. موسم کی شگفتگی کو دیکھ کر کسی کو زمانہ طالب علمی کی بے فکری یاد آئی تو کوئی پرانے دوستوں کی یاد میں کھویا نظر آیا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے ارکان کا کہنا تھا کہ مصروفیت کے ان لمحات میں کبھی کبھی دل فرصت کے رات دن کو بہت یاد کرتا ہے۔جب بارش کی خوشبو کے ساتھ ہی پکوڑوں کی تیاری ہوا کرتی تھی۔مصروفیت کی وجہ سے اب یہ قصے ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔یاد رہے کہ ارکان ِ اسمبلی اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ہمراہ عوام میں اپنی جماعت کی نمائندگی کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں اور کسی بھی قسم کے مسئلے یا تنازعے کی صورت میں سب سے پہلے پہنچ کر انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :