وزارت داخلہ مدارس کے معاملے کو سرد خانے کی نذرکرنا چاہتی ہے، وزیراعلی سندھ

ہمارے پولیس اوررینجرز کے جوان بھی دہشتگردی کی نذر ہوئے ہیں ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،سید مراد علی شاہ

جمعرات 19 جنوری 2017 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ وزارت داخلہ کو 94 مدارس کی فہرست کے ساتھ ثبوت بھی ارسال کردیئے ہیں تاحال اس پر کوئی عمل درامد نہیں ہوا۔وہ جمعرات کوسندھ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سندھ کابینہ کا اجلاس سندھ سیکرٹریٹ کے کیبٹ روم میں وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیدمراد علی شاہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کو 94 مدارس کی فہرست کے ساتھ ثبوت بھی ارسال کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ مدارس کے معاملے کو سیاسی بنارہی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردوں نے ہماری اعلی قیادت کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے پولیس اوررینجرز کے جوان بھی دہشتگردی کی نذر ہوئے ہیں ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ مدارس کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کرنا چاہتی ہے۔

قبل از اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی کی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرفرقہ وارنہ واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے آئی جی سندھ نے کہاکہ ان واقعات پرتاحال اہم پیش رفت نہیںہوسکی ہے، تاہم مقصد کے حصول کے لئے کوشش جاری ہے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سے ضلع غربی و ضلع شرقی متاثر ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے چوری یا چھینے گئے موبائل فون یا موٹر سائیکل کے خریدنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :