نیب نے محکمہ آبپاشی میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

جمعرات 19 جنوری 2017 20:20

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) نیب نے آبپاشی کے نظام میں بدعنوانی کی روک تھام کے لئے جنوبی پنجاب میں اقدامات شروع کردیئے ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نیب بریگیڈیئر (ر)فاروق ناصر اعوان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں آبپاشی نظام کی خامیوں پر غو ر کیاگیا اور نہری پانی کی تقسیم میں کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات پر غور کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر نیب ملتان عبدالحفیظ خان،ایڈیشنل دائریکٹر احمد ممتاز باجوہ،ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی سمیت ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان سے محکمہ آبپاشی اور زراعت کے اعلی حکام اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔کمیٹی کو بتایاگیا کہ اس کے قیام کامقصد یہ ہے کہ کرپشن کاخاتمہ کرکے غریب کسانوں،کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کیے جائیں جنہیں ربیع اورخر یف کی فصلوں میں پانی کی شدید کمی کاسامنا کرناپڑتا ہے۔

ڈی جی نیب بریگیڈیٹر(ر)فاروق ناصر اعوان نے کہاکہ چیئرمین نیب کی ہدایات کی روشنی میں کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ روک تھام کمیٹی کے ممبران کی تجاویز تین ماہ کے اندر مکمل کرکے چیئرمین نیب کو ارسال کی جائیں گی جس کے بعد محکمہ آبپاشی میں اصلاحات کاعمل شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :