بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ،پاک فوج نے منہ توڑجواب دیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 19:50

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) :بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کی،پاک فوج نے بھارتی فوج کوبلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑجواب دیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کاسلسلہ جاری ہے۔ آج پھربھارتی فوج نے جندروٹ، نکیال، بروح اور خنجرسیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ جس کاپاک فوج نے بھرپورجواب دیا ہے۔ بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچویں بارایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کی ہے۔