وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات، خیبر پختونخوا کی سکیورٹی، ترقیاتی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 19 جنوری 2017 20:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کی سکیورٹی، ترقیاتی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام اور صوبہ کی صورتحال سے غافل نہیں اور صوبائی ترقی اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ملاقات کے دوران سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔