کرپشن ، بدعنوانی ، اختیارات سے تجاوز کے الزامات

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سابق چیف اکائونٹس آفسیر سیلز ٹیکس لاہور زاہد رشید کو برطرف کر دیا

جمعرات 19 جنوری 2017 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) آڈیٹر جنر ل آف پاکستان رانا اسد امین نے کرپشن ،بدعنوانی اور اپنے اختیارت سے تجاوز کے الزامات ثابت ہونے پر سابق چیف اکائونٹس آفسیر سیلز ٹیکس لاہور زاہد رشید کو برطرف کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل آفس سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے اپنے اختیارات کو استعمال کر تے ہو ئے پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گر یڈ اُنیس کے افسرزاہد رشید کو برطرف کر دیا ہے زاہد رشیدکو بدعنوانیوں کے الزامات کے تحت پہلے ہی سے معطل کیا گیا تھا ان پر بطور چیف اکائونٹس آفیسر ، سیل ٹیکس لا ہور کے دفتر میں تعیناتی کے دوران ناہلی، بد انتظامی اور بد عنوانی کے الزامات تھے اور ان کے خلاف انکوائری قائم کی گئی تھی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد آڈیٹر جنرل پاکستان نے ان کی برطرفی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

متعلقہ عنوان :