کرپشن کیخلاف پیپلز پارٹی کی ریلی

بلاول بھٹو گاڑی کے سن روف سے باہر نکلے تو بختاو بھٹو غصے میں آگئی برہمی کا اظہار

جمعرات 19 جنوری 2017 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) کرپشن کے خلاف ریلی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گاڑی کے سن روف سے باہر نکلنے پر اس کی بہن بختائور بھٹو زرداری نے غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ٹویٹر پیغام میں بختائور بھٹو زرداری نے یہ استفسار کیا ہے کہ فیصل آباد اور لاہور کے درمیان ریلی اور خطاب کے دوران میرے بھائی کو گاڑی کے سن روف سے باہر نکلنے کی اجازت کیوں دی گئی ہے اپنے پیغام میں انہوںنے ریلی کے دوران بلائول بھٹوکی سن روف گاڑی سے باہر نکلنے پر غصے اور ناراضگی کے ساتھ اس کی خیریت کیلئے دعائیں بھی کی ہیں ۔۔۔۔اعجاز خان صظڈ19-01-17/--

متعلقہ عنوان :