یو ٹیلٹی سٹورز پر غیر معیاری گھی کی فروخت،چیف جسٹس يے پاکستان سائینٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ سینٹر سی23جنوری تک رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں جسٹس ثاقب نثار نے یوٹیلی سٹورز پر غیر معیاری گھی کی فروخت کے معاملے پر پاکستان سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ سینٹر سی23جنوری تک رپورٹ طلب کر لی ہے، سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے قاری ضیاء اللہ کی جانب سے ہیومین رائٹ سیل میں بھیجی گئی درخواست پر رپورٹ طلب کی ہے، سپریم کورٹ ہیومین رائٹ سیل کے مطابق پی سی ایس آئی آر آگاہ کرے کہ کیا فروخت ہونی والا گھی کھانے کے قابل ہے، پی سی ایس آئی آر کو کھی کے نمونے پہلے سے بھجوائے جا چکے ہیں، سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق درخواست گزار نے تحریری درخواست کے ساتھ گھی کے نمونے بھی بھجوائے تھے جو پی سی ایس آئی آر کو بھیجے جا چکے ہیں۔

وقار)

متعلقہ عنوان :