کوئٹہ،پولیس ٹیم کا ویسٹرن بائی پاس ، خروٹ آباد کے قریب پر ہوٹل پر چھاپہ

ڈیڑھ کلو چرس اور منشیات کے استعمال ہونیوالی اشیاء بر آمد ، ہوٹل مالک سمیت پانچ افراد گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 20:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) ریجنل پولیس آفیسر وڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی ہدایت پر ایس پی صدر محمد طارق پر مشتمل ٹیم نے ویسٹرن بائی پاس ، خروٹ آباد کے قریب پر ہوٹل پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ کلو چرس اور منشیات کے استعمال ہونے والی اشیاء بر امد کر کے ہوٹل مالک سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی او وڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ اطلاعات تھیں کہ شہر کے قرب و جوار میں منشیات فروش تفریحی مقامات اور ہوٹلوں میں منشیات فروخت کرتے اور استعمال کیلئے جگہ بھی فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل کسی صورت تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اور اس حوالے سے کوئی دباو قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام آفیسران کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ وہ اسٹریٹ کرائم، اشتہاری مطلوب اور دہشت گردی میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری مہم کے علاوہ منشیات کے اڈوں پر سختی کی وجہ سے منشیات فروش تفریحی مقامات اور کوئٹہ کے قرب وجوار میں منتقل ہوچکے ہیں ۔ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار اور اڈوں و ہوٹلوں کو سیل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :