گورنر بلوچستان کا صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے اعزاز میں عشائیہ

جمعرات 19 جنوری 2017 20:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی جانب سے صدر آزاد جموں و کشمیر محمد مسعود خان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا عشائیہ میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع، صوبائی وزراء ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی مشیر سردار در محمد ناصر، اراکین صوبائی اسمبلی کے علاوہ کلکٹر کسٹم بلوچستان، ایڈیشنل آئی جی پولیس کمانڈنٹ بی سی و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔