کوہلو میں نامعلوم افراد مسلح افراد کی پہاڑوں سے فائرنگ ، 2لیویز اہلکار شہید

جمعرات 19 جنوری 2017 20:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں نامعلوم افراد مسلح افراد نے پہاڑوں سے فائرنگ کرکے 2لیویز اہلکاروں کو شہید کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے کاہان میں لیویز اہلکار گشت کررہے تھے کہ نزدیکی پہاڑوں سے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھادھندفائرنگ کردی جسکے نتیجے میں لیویز کانسٹیبل شیرواور لیویز کانسٹیبل خاوند بخش موقع پر شہید ہوگئے حملہ آور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں مقامی انتظامیہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔