اٹک،پولیس کو 15پر دھمکی آمیز کال،ضلع پولیس الرٹ

جمعرات 19 جنوری 2017 20:14

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) اٹک پولیس کو 15پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس پر ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے ایکشن لیتے ہوئے پورے ضلع کی پولیس کو الرٹ کر دیا ہے ایلیٹ کی گاڑیاں تمام اہم مقامات بشمول کالجز اور یونیورسٹیوں کے باہر موجود رہیں گی ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پربھاری سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :