شریفوں کی حکومت غربت نہیں بلکہ غریب مکائو ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،بلاول بھٹو

موکوجودہ حکومت نے مزدور ، کسان اور نچلے طبقے کے لو گو ں کی زندگی اجیرن کردی ہے، ترقی صرف ٹی وی سکرین پر ہی نظر آرہی ہے جب تک تخت جاتی عمرہ نہیں گرتا اس وقت تک یہ شریف ملک کو لوٹتے رہیں گے عوام کو اپنے حقوق کے لئے شریفوں کو بھگانا ہو گا، شیخوپورہ میں کارکنوں سے خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 20:13

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں شریفوں کی حکومت غربت نہیں بلکہ غریب مکائو ایجنڈے پر عمل پیرا ہے موجوجودہ حکومت نے مزدور ، کسان اور نچلے طبقے کے لو گو ں کی زندگی اجیرن کردی ہے نواز شریف اور شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک ترقی کررہا ہے مگر ترقی صرف ٹی وی سکرین پر ہی نظر آرہی ہے عملی طور پر موجودہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے جب تک تخت جاتی عمرہ نہیں گرتا اس وقت تک یہ شریف ملک کو لوٹتے رہیں گے عوام کو اپنے حقوق کے لئے شریفوں کو بھگانا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور سے فیصل آباد جاتے ہو ئے شیخوپورہ کے تاریخی چوک پیر بہار شاہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور احمد پیپلز پارٹی، سینٹرل پنجاب کے صدرچودھری قمر زمان کا ئرہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے بھی خطاب کیا بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی زرعی پا لیسی پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان دنیا کا بہترین چاول پیداکرنیوالہ ملک ہے مگر حکومت کی کسان دشمن پالیسی کے با عث پاکستانی چاولوں کی خوشبو دنیا سے غائب ہو تی جا رہی ہے اور چاول کے ساتھ ساتھ گندم ، گنا، کپاس ،آلو اور مکئی کے کا شتکار بھی بد حالی کا شکار ہیں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے حکمران نمک چھڑک رہے ہیں تو انا ئی بحران اور لو ڈ شیدنگ کا ذکر کرتے ہو ئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منصوبوں پر عمل کرنا حکومتوں کا کا م ہو تا ہے اگر پیپلز پارٹی کے دور میں کئے گئے پاک ایران معاہدے پر عملدرآمد کیا ہو تا تو آ ج ملک میں گیس نا پید نہ ہو تی شیخوپورہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہو ئے انہوںنے کہا کہ شیخوپورہ کے عوام نے شہید بی بی کے بیٹے کا تا ریخی استقبال کرکے تا ریخ رقم کردی ہے کہ شیخوپورہ شہید بھٹو کے جیالو ں کا شہر اور پیپلز پارٹی کا منی لا ڑکانہ ہے دریں بلاول بھٹو زرداری لاہور سے شیخوپورہ پہنچے تو فیض پور انٹر چینج پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 132مخدوم غیور بخاری ، کو ٹ عبدالمالک میں ممبر سینٹرل کمیٹی ملک جا وید شہباز ہیرا ،بتی چوک سا بق سینئر صوبائی وزیر ملک مشتاق اعوان ، سابق ضلعی صدر چودھری الطاف ورک ، سابق ایم پی اے محمد جاوید بھٹی سمیت مقامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا جبکہ سابق سٹی صڈر سید ندیم عباس کا ظمی نے بلاول بھٹو زرداری کو سونے کا تاج پہنایا ۔

متعلقہ عنوان :