ڈالر کی الٹی گنتی شروع

انٹربینک او ر اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر گراوٹ کا شکار رہا

جمعرات 19 جنوری 2017 20:13

ڈالر کی الٹی گنتی شروع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) اوپن مارکیٹ میں 108روپے کی بلند ترین سطح عبور کر جانیوالے ڈالر کی الٹی گنتی شروع ہو گئی جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر گراوٹ کا شکار رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابقجمعرات کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں1پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.84روپے سے کم ہو کر104.83روپے اورقیمت فروخٹ104.89روپے سے کم ہو کر104.88روپے پرآگئی اسی طرح40پیسے کی نمایاںکمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالرکی قیمت خرید108.20روپے سے گھٹ کر107.80روپے اورقیمت فروخت108.40روپے سے گھٹ کر108روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں1روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید115روپے سے کم ہو کر114روپے اورقیمت فروخت116.50روپے سے کم ہو کر115.50روپے پرآگئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید132.30روپے سے گھٹ کر131.80روپے اورقیمت فروخت133.80روپے سے گھٹ کر133.30روپے ہوگئی۔#

متعلقہ عنوان :