چیئرمین سینٹ نے بلیغ الرحمان کی معذرت قبول کرلی، مستقبل میں مثبت انداز میں کا م کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 جنوری 2017 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کی معذرت کو چیئرمین سینٹ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مثبت انداز میں کام کریں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جب چیئرمین سینٹ نے اجلاس کی کارروائی شروع کی تو بلیغ الرحمن ایوان سے غیر حاضر تھے جس پر دس منٹ کیلئے کارروائی روک دی گئی جب بلیغ الرحمان آئے تو انہوں نے چیئرمین سینٹ سے معذرت کی اور کہا کہ ایجنڈے میں میرے ایجنڈے سے پہلے پانچ سوالات تھے توقع نہیں تھی کہ اتنی جلدی میری باری آجائے گی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آئندہ احتیاط کریں