قائداعظم یونیورسٹی میں دو گروپوں میں تصادم کا معاملہ حل کر الیا ہے ، بلیغ الرحمان

یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی بھی اس پرکام کررہی ہے یونیورسٹی میں پرچے بھی ہورہے ہیں اسلئے طلباء کے تعلیمی سال کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، وزیر مملکت کا سینٹ میں اظہار خیال

جمعرات 19 جنوری 2017 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ہوا تھا معاملہ حل کرالیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی بھی اس پرکام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جب سینٹ کا اجلاس شروع ہوا تو سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کو بتایا کہ قائداعظم یونیورسٹی میں پیش آنیوالے واقعے سے متعلق جو ذمہ داری آ پ نے مجھے سونپی تھی اس کے بارے میں انہیں متعلقہ وزیر آگاہ کرینگے جس پر بلیغ الرحمان نے کہا کہ سترہ جنوری کو ایک گاڑی کے ساتھ ٹکر پر ایک طالبہ متاثر ہوئی تھی جس پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا تھا یہ معاملہ حل کرلیا گیا ہے چونکہ یونیورسٹی میں پرچے بھی ہورہے ہیں اس لئے طلباء کے تعلیمی سال کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی بھی اس سلسلے میں کام کررہی ہے

متعلقہ عنوان :