وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ا علیٰ سطحی اجلاس

محکمہ کان کنی کی تشکیل نو کی ہدایات جاری ،کان کنی سیکٹر کی بہتری بارے چار ہفتوں میں پلان مرتب کرکے پیش کرنے کا حکم

جمعرات 19 جنوری 2017 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ایک ا علیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ کان کنی کی تشکیل نو کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کان کنی سیکٹر کی بہتری کے حوالے سے چار ہفتوں میں پلان مرتب کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس جس میں صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی، چیف سیکرٹری پنجاب،کنشورشیم کے کرسچن میون کی قیادت میں فرانس، کینیڈا، مشرق وسطی اور جنوبی افریقہ کے ماہرین پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور حکومت میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ مدنیات تلاش کرنے کے لئے کان کنی کا ٹھیکہ ایسے شخص کو دیا گیا جس کو اس شعبے کا کوئی تجربہ نہیں تھا حکومت پنجاب نے تین سال تک عدالتی چارہ جوی کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اجلاس میں محکمہ معدنیات کی تنظیم نو اور جاندار بنیادوں پر کان کنی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اور وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کو جدید خطوط پر استوار کیے بغیر مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے۔ کان کنی ایک تکنیکی عمل ہے جس کے فروغ کے لئے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :