چین کا یورپ کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کا منصوبہ تیار

جمعرات 19 جنوری 2017 20:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) چین نے رواں سال یورپ کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کیلئے مزید مال گاڑیوں کو تجارتی قافلوں میں شامل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق اسی سلسلہ میں بدھ کے روز چین کی پہلی مال بردار ٹرین تجارتی مصنوعات کیساتھ لندن پہنچی جس کے ذریعے مغربی یورپی ممالک تک ایک نئی تجارتی راہداری فعال ہونے کی امید کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

رواں سال سنکیانگ سے 400تجارتی ٹرینوں کو مختلف ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔ چین کے شمال مغربی خودمختار خطہ سنکیانگ سے گزشتہ سال 223ٹرینوں نے 9مختلف تجارتی راستوں کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں کو تجارتی سامان پہنچایا ۔ تجارتی سامان میں تعمیراتی مواد ،زرعی مصنوعات ، گارمنٹس اور دیگر مصنوعات شامل تھیں ،سنکیانک میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت زیادہ سے زیادہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے 8ملحقہ صوبوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 177نئی ٹرینیں برآمدات کو فروغ دینے کے لئے نظام میں شامل کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :