چین ، زلزلہ کے بارے میں الرٹ جاری کرنے والے نظام پر کام مکمل

نظام سے ریکٹر سکیل پر5یا اس سے زائد کی شدت کے زلزلہ کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:07

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) چین نے زلزلہ کے بارے میں الرٹ جاری کرنے والے نظام پر کام مکمل کر لیا گیا۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق 2020کے اختتام تک چین میںایسے 15ہزار مشاہداتی مراکز قائم کریں گے جن کے ذریعے قبل ازوقت زلزلہ کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی ۔ اس نظام کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بروقت منتقل کیا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر شمالی چین میں ہر13کلومیٹر کے فاصلے پر ایک مشاہداتی مرکز قائم کیا جائے گا جبکہ سیچوان ،گانچھو اور ینان کے صوبے جو کہ سسمک بیلٹ پر واقع ہیں ان علاقوں میں 47کلومیٹر کے فاصلے پر مشاہداتی مرکز قائم کیا جائے گا ۔نظام کے ذریعے ریکٹر سکیل پر5یا اس سے زائد کی شدت کے زلزلہ کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی اگرچہ دنیا میں زلزلوں کے بارے میں پیش گوئی کرنا ایک مشکل کام ہے تاہم یہ نظام ایسی معلومات حاصل کرنے کی ابتدا تصور کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :