خراب موسم اور دھند کے باعث ایک ہی وقت میں متعدد پروازوں کی آمد ، بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اوور لوڈ ہوگیا

لینڈنگ کے انتظار میں کئی طیارے فضاء میں چکر کاٹتے رہے

جمعرات 19 جنوری 2017 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) خراب موسم اور دھند کے باعث ایک ہی وقت میں متعدد پروازوں کی آمد کی وجہ سے راولپنڈی کا بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اوور لوڈ ہوگیا،لینڈنگ کے انتظار میں کئی طیارے فضاء میں چکر کاٹتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو راولپنڈی کا بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اوور لوڈ ہوگیاجس کی وجہ خراب موسم اور دھند کے باعث ایک ہی وقت میںتاخیر کا شکار ہونے والی متعدد پروازوں کی آمد تھی ۔

مختلف مقامات سے پہنچنے والے طیارے لینڈنگ کے انتظار میں فضاء میں چکر کاٹتے رہے۔فلائٹ انکوائری کا کہنا تھا کہ ایک ایک کرکے تمام پروازوںکو لینڈنگ کرائی جائے گی ۔لینڈنگ کے انتظار میں جدہ ،کابل ،کراچی سے آنے والی پروازیں شامل ہیںدھند سے رکنے والی پروازیں اب پہنچ رہی ہیں ،طیاروں کی پارکنگ کا بھی بڑا مسئلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :